عاشقان رسول کے لئے خوشی کی خبر آگئی،آج رات 10:30 بجے مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”دلوں کی راحت“ براہ راست نشر کیا جائیگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ناظرین کو اپنے قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گےاور عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دینگے۔ عاشقان رسول آج رات بذریعہ مدنی چینل اس سلسلے میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔


22مئی 2020ءبروز جمعۃالمبارک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ 24مئی 2020ء بروز اتوار جانشینِ امیر اہل سنت حاجی عبید رضا عطاری اور رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے نواب شاہ میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر حاجی اطہر عطاری و دیگر سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی۔


28شعبان المعظم کی رات مدنی چینل پر لائیو نشر ہونے والے پروگرام دلوں کی راحت میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جس طرح کروناوائرس سے تحفظ کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی طرح الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے روزہ رکھو اور نماز پڑھوکی بھی بھرپور تحریک چلائی جائے ۔

نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سوشل میڈیا، انسٹاگرام،ٹوئٹر، واٹس ایپ، فیس بک اور یوٹیوب استعمال کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پیجز پر’’روزہ رکھوتحریک‘‘ چلائیں۔

دورانِ پروگرام عاشقان رسول اور بچوں نے بھی ٹیلی فون کالز کی اور امیر اہلسنت سے اپنے سوالات پوچھے جن کے امیر اہلسنت نےجوابات ارشاد فرمائے۔


عظیم الشان تحریک دعوت اسلامی کے بانی، امیر اہل سنت، حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ آپ کی کوششوں سے لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اوروہ نیکی کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔ آپ نے مشکل کی اس گھڑی میں امت کو تنہا نہ چھوڑا اور اپنی تمام ترمصروفیات میں سے کم و بیش3 گھنٹے عاشقان رسول کے نام کردیئے اور پچھلے کافی دنوں سے پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ کے ذریعے اپنے مریدوں، چاہنے والوں، ہمدردوں اور دیگر اسلامی بھائیوں کے دلوں کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے راحت پہنچارہے ہیں۔

20شعبان المعظم کی شب ہونے والے پروگرام میں ایک اسلامی بھائی کی جانب سے ٹیلی فون پر پوچھے سوال کہ آپ کے نام الیاس کے معنی کیاہے اس حوالے سے امیر اہلسنت نے بتایا کہ الیاس کا معنی ہے "پیچھے نہ ہٹنے والا"

سلسلے میں نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے بھی شرکت کی اور مدنی چینل کے ناظرین کو مدنی پھول دیئے۔ 


19شعبان المعظم کی شب ہونے والے پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ میں امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اس موقع پر آپ کا کہنا تھا کہ  صرف دین کی خدمت ہی اللہ کی رضا نہیں بلکہ دکھیاری امت کی خدمت بھی دین کی ہی خدمت ہے۔

امیر اہلسنت نے امت کی خدمت کے حوالے سے سماجی و فلاحی تنظیموں کی رہنمائی فرماتے فرمایا کہ ہمیشہ نیت درست رکھنی چاہیئے، نام کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لئے کام کریں۔ کسی دنیاوی ایوارڈ، انعام کی لالچ نہیں ہونی چاہیئے۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے لاک ڈاؤن طویل ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر تھیلیسیمیا اور دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دعوت اسلامی کے تحت ایک مرتبہ پھر 20، 21، 22 اپریل کو بلڈ کیمپس لگانے کا اعلان کردیا۔

امیر اہلسنت نے والدین کو بچوں میں یکسانیت رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ والدین کو تمام بچوں سے برابر کا پیار و محبت رکھنا چاہئے یہ نہ ہوکہ ایک سے محبت کے چکر میں دوسرے میں احساس کمتری پیدا ہو۔


پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ میں کروڑوں دلوں کی راحت شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ، صاحبزادہ عطار حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری جلوہ افروز ہوتے ہیں اور  اپنے مدنی پھولوں سے امت کے دلوں کو راحت و سکون پہنچاتے ہیں۔

17شعبان المعظم کی شب ہونے والے پروگرام ’’دلوں کی راحت‘‘ میں نگران شوریٰ نے عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیا اور مدنی چینل کے ناظرین کو دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہیں اپنے پیاروں کے کفن دفن کے سلسلے میں رابطہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ امیر اہلِ سنت نے بھی مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے تحت شب برات  نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مدنی چینل پر خصوصی ٹرانسمیشن کا آغاز مغرب سے قبل ہی ہوچکا تھا جس میں مناجات و دعا کاسلسلہ ہوا۔ بعدِ مغرب 6 نوافل بھی ادا کئے گئے۔ عشاء کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کے بعد امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کرونا وائرس سے نجات اور ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے شب برات کی ٹرانسمیشن کا آغاز 8 اپریل 2020ء کو شام 6:00 بجے مدنی چینل پر براہِ راست ہوجائے گا ۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سلسلہ دلوں کی راحت میں شب برات کی ٹرانسمیشن کا شیڈول بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 8 اپریل کو 6 بجے مدنی چینل سے لائیو نیکی کی دعوت، ذکر و اذکار اور توبہ و دعا کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس کے بعد مغرب کی نماز اور چھ نوافل پڑھنےکا سلسلہ ہوگا۔

رات 10:00 بجے تلاوت ، نعت اور سنتوں بھرے بیان، نعت و مناجات وغیرہ کا سلسلہ ہوگا اور کم و بیش 12:00 بجے دعا کا سلسلہ ہوگا۔

خاص بات یہ کہ شب برات کی رات ہونے والی اکثر ٹرانسمیشن امیر اہل سنت کے گھر میں موجود اس کمرے میں ہوگی جہاں نبی پاک علیہ السلام سے منسوب نعلِ پاک اور موئے مبارک و دیگر تبرکات جلوہ فرماہیں، اس کمرے سے نشریات کا سلسلہ ہوگا۔

یاد رہے! ملکی حالات کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کے تحت شب برات کے اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں نہیں ہوں گے۔ تمام اسلامی بھائی اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے مدنی چینل کے ذریعے بیان و دعا میں شریک ہوں۔

https://web.facebook.com/maulanaimranattari/videos/1837886189675032/


مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے اس پروگرام میں کروڑوں دلوں کی راحت امیر اہلسنت حضرت علامہ  محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے علم وحکمت سے بھرپور مدنی پھولوں سے عاشقان رسول کے دلوں کو راحت پہنچاتے ہیں۔ صاحبزادہ عطار حاجی عبید رضاعطاری المدنی مدظلہ العالی، نگران شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری بھی اس پروگرام کا حصہ ہوتے ہیں جبکہ رکن شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

امیر اہلسنت نے دوران پروگرام ایک بچے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھروں میں گھبراہٹ کا شکار ہورہے ہیں تو اندازہ لگائیں کہ قبر کی سختیاں کیسی ہوں گی؟

اس پروگرام میں امیر اہل سنت اپنے ماضی کے واقعات بھی بتاتے ہیں گزشتہ پروگرام میں بھی بانیِ دعوت اسلامی نے بتایا کہ میں نے کراچی سے باہر دیگر شہروں میں جاکر بھی نماز جنازہ پڑھائے ہیں لیکن حفاظتی امور کے معاملات کی وجہ میں کسی کا نماز جنازہ پڑھانے جانہیں سکتا۔ 

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 اپریل کی شب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا  انعقاد کیا گیا جس سے امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آقاﷺ کامہینہ جاری و ساری ہے ،ماہ شعبان المعظم پیارے آقا ﷺ پردرود پاک بھیجنے کا مہینہ ہے، یہ مہینہ ماہ درود وسلام ہے، امیر اہل سنت نے مزید فرمایا کہ درود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں،بیماریوں سے شفا حاصل ہوتی ہے،خوف دور ہوتا ہے، اور درود پاک پڑھنے والا خوشحال ہو جاتا ہے۔

مولانا الیاس قادری نے درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ طاعون اور دیگر بڑی بیماریوں کے خاتمے کیلئے پیارے آقا ﷺ پر درود وسلام کی کثرت کی جائے۔ آ پ نے ہفتہ وار سنتوں اجتماع کے اختتام پر دعا بھی فرمائی۔

واضح رہے کہ یہ ہفتہ وار اجتماع ملک کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعی طور پر منعقد نہیں کیا گیا بلکہ مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا جسے گھر بیٹھے کروڑوں ناظرین نے دیکھا۔ 


31 مارچ کی شب مدنی چینل پر رات نو بجے سلسلہ دلوں کی راحت نشر کیا گیا۔ دوران پروگرام حسب معمول رات 10 بجے اذان کا سلسلہ ہوا۔ یاد رہے!امیر اہل سنت نے ہفتہ اذان منانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں توسیع کرتے ہوئے امیر اہلسنت نے اسے جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوجاتا اذان دیتے رہنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ عطار حضرت مولانا عبید رضاعطاری مدظلہ العالی، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج 02اپریل2020ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع بذریعہ مدنی چینل نشر کیا جائے گا۔ اس جمعرات بھی اجتماع پاک میں امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ملکی حالات کے پیش نظر آج کا یہ ہفتہ وار اجتماع گیدرنگ(اجتماعی) صورت میں نہیں ہوگا۔ اسلامی بھائی کسی بھی جگہ گیدرنگ کی صورت میں دیکھنے کی ترکیب نہ کریں مدنی چینل پر لائیو اپنے گھروں پر ہی دیکھیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی اپنے اپنے گھروں پر رہتے ہوئے اجتماع دیکھنے کی دعوت دیں۔